نئی دہلی (اے ایف پی)سرکاری ذرائع کے مطابق، بھارت نے گزشتہ روز کینیڈا کے شہریوں کے لیے ای ویزا درخواستیں کھول دیں، دو ماہ قبل کینیڈا میں ایک سکھ رہنماکے قتل کے بعد سفارتی تنازع پیدا ہونے کے بعد بھارت نے کینیڈا کیلئے ویزا سروس معطل کردی تھی۔سرکاری ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کی۔ اس خبر کو بھارتی میڈیا نے بھی بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا۔