ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی کا سوئم آج بعد از نماز ظہر تا عصر کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ہو رہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے سوئم میں شرکت کی اور ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئی تھیں، انہیں گزشتہ روز یاسین آباد قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
دریں اثناء مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے والدہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔