پاکستان تحریک نصاف (پی ٹی آئی) کے 2 سابق ارکان قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال اور شفیق آرائیں کےخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
ترجمان اینٹی کرپشن ملتان کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی کا تعلق وہاڑی اور لودھراں سے ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری طاہر اقبال پر سرکاری خزانے کو 90 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانےکا الزام ہے، انہوں نے سرکاری اسکیموں میں ناقص مٹیریل کا استعمال اورخرد برد کی
ترجمان کے مطابق شفیق آرائیں پر من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دلوانے اور کمیشن لینے کا الزام ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔