• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دو روزہ پانچویں ادب فیسٹیول کا آج سے آغاز

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

روشنیوں کے شہر کراچی میں دو روزہ پانچویں ادب فیسٹیول کا آج سے آغاز ہو گیا۔

ادب فیسٹیول میں کتابوں کی رونمائی مشاعرہ اور دیگر ادبی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

ادب فیسٹیول کی تفصیلات کے مطابق فیسٹیول میں کتابوں پر سیشنز بھی ہوں گے۔

دیگر سیشنز میں پاور ویمن آف پاکستان، ہائر ایجوکیشن، اسکول ایجوکیشن، مشاعرہ، تھیٹر پرفارمنس، آرٹیفیشل اینٹیلیجنس، مینٹل ہیلتھ اور مینگروز پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ادب فیسٹیول میں کئی معروف شخصیات سمیت مقررین کی فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ہر سال منعقد کیا جانے والا ادب فیسٹیول مصنفین کو اپنی تازہ ترین تخلیقات کو شرکاء میں متعارف کرانے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید