• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

صوبائی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ 

کراچی سے سندھ کے محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق صوبے میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں پولیو کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا 3 کیسز ضلع بنوں کے پی اور 2 کیسز کراچی میں ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ترجمان نے کہا کراچی میں 2 مہینوں میں پولیو وائرس کے متعدد مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے۔ کراچی کے مثبت ماحولیاتی نمونوں کا تعلق افغانستان کے مختلف حصوں سے ہے۔ 

ترجمان نے کہا کراچی پورے خطے کا معاشی مرکز ہے، نمونوں کا بار بار ظاہر ہونا تشویشناک بات ہے۔

صحت سے مزید