• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویتنامی شہری کی کھوپڑی میں چوپ اسٹک پھنس گئی

ویتنام میں ایک شخص کی کھوپڑی میں چوپ اسٹک پھنس گئی، پانچ ماہ تک سر درد، بینائی میں کمی اور ناک سے رقیق مادے کے اخراج سے پریشان شہری سمجھ ہی نہیں سکا تھا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے؟

اس صورتحال پر جب وہ اسپتال گیا تو معائنے کے بعد پتہ چلا کہ اس کی کھوپڑی میں دو عدد چوپ اسٹک پھنسے ہوئے ہیں۔

سی ٹی اسکین سے پتہ چلا کہ کھوپڑی میں چوپ اسٹک کے ٹکڑے بھنسے ہیں۔
سی ٹی اسکین سے پتہ چلا کہ کھوپڑی میں چوپ اسٹک کے ٹکڑے بھنسے ہیں۔

35 سالہ شخص کا نام تو معلوم نہ ہوسکا تاہم وہ ویتنام کے ڈونگ ہوئی شہر میں واقع کیوبا فرینڈشپ اسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس سے مختلف سوالات پوچھے تو وہ کوئی ممکنہ وجہ نہ بتا سکا۔

جس پر اس کا سی ٹی اسکین کرایا گیا تو معلوم ہوا کہ دو بیرونی اشیا اس کی ناک کے ذریعے دماغ کی جانب موجود ہیں اور جب ان کا مکمل جائزہ لیا گیا تو پتہ چلا کہ یہ چوپ اسٹک کے ٹکڑے ہیں۔ 

بعدازاں اس شخص نے بتایا کہ اس کا پانچ ماہ قبل جھگڑا ہوا اور مار پیٹ کے باعث ایمرجنسی جانا پڑا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دے کر اسے فارغ کر دیا تھا، جس کے بعد اسے تکلیف رہنے لگی تھی۔ 

بعدازاں میڈیکل ٹیم نے فیصلہ کیا کہ بذریعہ ناک اینڈواسکوپک سرجری کے ساتھ مائیکرو سرجری کرکے مریض کا کارنیال فیسٹولہ بند کیا جائے گا اور ٹوٹے ہوئے چوپ اسٹک کے ٹکڑوں کو نکالا جائے گا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے پروسیجر کے بعد چوپ اسٹک کے ٹکڑے نکال دیے جس کے بعد اب یہ شخص بالکل تندرست ہوگیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید