اسلام آباد،کابل(نیوز ایجنسیاں)سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو افغان طالبان کا تعاون حاصل ہے۔
افغانستان میں چھوڑا ہوا امریکی اسلحہ غیر محفوظ ہے،بلوچ لبریشن آرمی نے بھی انہی ہتھیاروں سے نوشکی اور پنجگور میں ایف سی پر حملہ کیا
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، دہشتگردوں سے جدید غیر ملکی اسلحہ بھی برآمد ہوا،غیر ملکی اسلحےکی دستیابی سے پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کو منظم طریقے سے پاکستان میں بدامنی پھیلانےکیلئے مسلط کیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغانستان میں چھوڑا ہوا امریکی اسلحہ غیر محفوظ ہے، اسلحہ مختلف پاکستان مخالف دہشتگرد تنظیموں کے ہاتھ لگ گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی نے بھی انہی ہتھیاروں سے نوشکی اور پنجگور میں ایف سی پر حملہ کیا۔
سکیورٹی ذرائع نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری افغانستان میں غیر ملکی اسلحہ اور دہشتگرد تنظیموں کا نوٹس لے۔