کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں مفاہمت سے کام لینا ہوگا، اس وقت پاکستان کو بیرونی خطرات کے ساتھ اندرونی طور پر بھی دہشت گردی کا سامنا ہے، پاکستان کو معاشی بحران سے نکا لنے کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، بلیک میلنگ کے بجائے حقائق کو سامنے رکھ کر ہر جماعت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اگر وطن کو کوئی نقصان پہنچا تو کسی کی سیاست کام نہیں آئیگی، سیاسی جماعتوں اور قیادت کو سیاسی انتہاپسندی کو چھوڑ کر سیاست کے اخلاقی دائرے میں واپس آنا ہوگا، اب وقت آگیا ہے کہ عوام کے مسائل پر توجہ دی جائے، انتشار اور دھرنوں کی سیاست کا خاتمہ ہی ہمارے نوجوانوں کا روشن مستقبل ہے، پی ٹی آئی کی سنجیدہ قیادت کو ملک کے مفاد میں اپنی ذمے داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔