کراچی (نیوز ڈیسک) مہاجر کلچر دن ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں منانے کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے صدر پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی نے کہا کہ مہاجر کلچر محض ایک ثقافت نہیں بلکہ تعلیم، تہذیب، شائستگی، برداشت، علم دوستی اور محنت کا نام ہے۔مہاجر قوم نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا، چاہے وہ تعلیم ہو، تجارت، صحافت، ادب، فنونِ لطیفہ یا سیاست۔ہمیں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے پیغام کو اپنانا ہے۔ آئیں ہم عہد کریں کہ مہاجر کلچر کی اصل روح یعنی علم، اخلاق، محنت اور قربانی کو آنے والی نسلوں تک منتقل کریں گے۔ پرامن اور خوشحال، متحد سندھ مضبوط پاکستان بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔