• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی بات ریاستی ادارے سے جوڑنا مذموم پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (طاہر خلیل) دو روز پہلے سرکردہ مسلم لیگی رہنما احسن اقبال کے ساتھ لائیو شو میں کیا ہوا؟ اس بارے میں حقائق کیا ہیں؟ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ’’جنگ‘‘ سےگفتگو میں سب کچھ بتا دیا ان کا کہنا ہے کہ نجی بات کو PTI نے زہریلے پروپیگنڈے میں بدل دیا، نجی واقعے کےحوالے سے ’’جنگ‘‘ کے استفسار پر احسن اقبال نے بتایا کہ میرے دو بیٹے ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے الجھ پڑے انہیں پتہ نہیں تھا کہ میں لائیو شو میں ہوں، وہ میرے کمرے میں آگئے، ان کی تکرار کی وجہ سے لائیو شو روکنا پڑا، 5منٹ بعد یہ شو دوبارہ شروع ہوگیا، میرےبیٹوں کو بعد میں پتہ چلا کہ میں لائیو شو میں ہوں تو وہ خاموش ہوگئے۔احسن اقبال نے ریاستی اداروں کے خلاف پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا کو مسترد کر دیا، ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہو ئے احسن اقبال نے کہاکہ لائیو شو میں نجی بات کو پی ٹی آئی نے افواج کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے میں بدل دیا ،2018 میں بھی میرے خلاف اسی طرح کی مذموم کمپین کی گئی اور مجھے گولی کا نشانہ بنایا گیا ،پی ٹی آئی ایک بار پھر اپنی شدت پسندانہ روایت کے مطابق نجی واقعہ کی آڑ میں ریاستی ادارے کے خلاف گھٹیا پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت کچھ چل رہا ہے تاہم بیرون ملک بعض سیا سی عنا صر نے اس واقعے کو ایک ریاستی ادارے سے جوڑ دیا ۔ احسن اقبال 2018 میں نارروال میں انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز مہم کا نشانہ بنے تھے اور ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا ۔

ملک بھر سے سے مزید