• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے پولیس نے مسافر کے 38 لاکھ روپے واپس کردیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس، کراچی ڈویژن نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک مسافر کی 38 لاکھ روپے کی رقم واپس کر دی۔ پاکستان ریلوے کے مطابق جمعہ26 دسمبر 2025ء کو ایک مسافر محسن مشتاق جو پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جارہا تھا، مگر ٹرین جب حیدرآباد اسٹیشن پہنچی تو وہ کسی ذاتی کام کے باعث وہاں اترا، اس دوران ٹرین روانہ ہو گئی اور مسافر کا سامان، جس میں قریباً 38 لاکھ روپے نقدی موجود تھی، ٹرین میں رہ گیا۔دورانِ ڈیوٹی کانسٹیبل راؤ شریف کو مذکورہ بیگ ٹرین میں ملا، جسے فوری طور پر محفوظ کرلیا گیا۔ اسی اثناء میں مسافر محسن مشتاق ریلوےتھانے پہنچا اور اپنے سامان کے متعلق اطلاع دی۔بعد ازاں مسافر قراقرم ایکسپریس کے ذریعے روہڑی پہنچا، جہاں ہیلپ سینٹر پر سب انسپکٹر کی موجودگی میں مسافر نے اپنا سامان شناخت کیا، پھر بیگ سےقریباً 38 لاکھ روپے مکمل گنتی اور تصدیق کے بعد مسافر کے حوالے کر دیئے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید