• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی فروخت خوش آئند اقدام ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی فروخت خوش آئند اقدام ہے، امید ہے اس کے خریدار ایک بار پھر اپنی لگن اور محنت سے حقدار افراد کی تقرری کر کے اس ادارے کو اونچی پرواز پر لے جائیں گے۔حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک کے کئی اہم ادارے تباہی کا شکار ہوگئے، پی آئی اے، اسٹیل ملز، پاکستان ریلوے جیسے ادارے ایک دور میں عالمی سطح پر ہماری پہچان تھے، دنیا بھر میں پاکستان کے ان مضبوط اداروں کی مثال دی جاتی تھی ،جو ملکی معیشت میں بھی برسوں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے رہے،مگر سیاسی اقربا پرووری نے ان چلتے ہوئے اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا، نااہل لوگوں میں ملازمتیں تقسیم کی گئیں، جنہوں نے اسے برباد کردیا۔ آج ان کی نااہلی کی بنیاد پر حکومت وقت اداروں کی نجکاری پر مجبور ہوگئی ہے، پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے سابق حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے ایک بار پھر سیکیورٹی اداروں کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید