• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنی مسائل، عمران فاروق کی بیوہ کا جسد خاکی آج کراچی پہنچے گا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ا یم کیوایم پاکستان کے سینئررہنما مرحوم ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ مرحومہ شمائلہ عمران کا جسد خاکی استنبول میں جہاز میں فنی مسائل کے سبب جمعہ کو کراچی نہیں پہنچ سکا جو اب ہفتے کی صبح پہنچے گا،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما افتخار عالم نے کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عمران فاروق کے دونوں صاحبزادے عالی شان فاروق اور وجدان فاروق نجی ائیر لائن کے ذریعہ لندن سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ائیر پورٹ پر ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بچوں سے تعزیت کی ،دونوں بچے اپنے ماموں کے ہمراہ ان کے گھر چلے گئے ہیں۔مرحومہ شمائلہ عمران کی نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز ظہر رحمانیہ مسجد طارق روڈ پر ادا کی جائے گی اور ان کو سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ و تدفین کے شیڈول میں تبدیلی کا بھی امکان ہے۔

ملک بھر سے سے مزید