• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر سے ایک کروڑ کی چوری، شہری 4 گاڑیوں، 24 موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں 18موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائلز اور نقدی سے محروم ہوگئے ،9افراد سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی شہریوں کو دو گاڑیوں ، چھ موٹر سائیکلوں ، ٹریکٹر، زیورات ، نقدیاوردیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن ہمک مین کہوٹہ  پنڈی روڈ پر امتیاز  کامران نامی شخص سے موٹر سائیکل سوار دو ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر 15 لاکھ روپے چھین لئے۔ تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عکاظہ ضیا کے گھر سے38 لاکھ روپے مالیت کی گھڑیاں، 67 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، چار لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز چرالئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ شمس آبادمیں 2ملزم ضیا ءالرحمٰن سے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 61ہزار ایک سوروپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ مسلم ٹاؤن میں 2ملزم محسن علی سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اور تین سوروپے ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ پشاور روڈ پر2موٹر سائیکل سوار رانا امیر حمزہ سے گن پوائنٹ پر موبائل اور56ہزار روپے،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ الہ آبادمیں دوموٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر عتیق الرحمٰن اور افتخار سے 3موبائل چھین کر لے گئے ۔تھانہ دھمیال کے علاقہ میں عبدالواحد کے گھرکے تالے توڑ کر 7لا کھ روپے ، 12تولے طلائی زیورات ، نجی سوسائٹی کی 43 اوپن فائلیں چوری ہوگئیں۔ لوہی بھیر کے علاقے میں شہریار کے گھر سے لیپ ٹاپ ، موبائل اور دیگر سامان، شہزاد ٹاون کے علاقے میں سردار علی کے گھر کے تالے توڑ کر تین تولہ زیور، نقدی اوردیگر سامان چرالیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید