• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی سمگلنگ سمیت دیگر الزامات میں 6افراد گرفتار، کمرشل پراپرٹی واگزار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے نے ملک گیر آپریشنز کے دوران 6 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد نے 8 شہریوںکو جنوبی کوریا بھجوانے کیلئے 60 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں ملوث جبران کو گرفتار کر لیا ۔ ایف ائی اے نےآن لائن فنانشل فراڈ میں ملوث ملزم اسامہ اقبال کو راولپنڈی سے گرفتار کیا ۔ ملزم نے ساتھیوں کی معاونت سے12 لاکھ روپے سے زائد رقم فراڈ کے ذریعے ہتھیائی ۔ دریں اثناء ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی قیمتی کمرشل پراپرٹی وگزار کروا لی ۔ پراپرٹی کی مالیت 1 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد ہے۔مذکورہ پراپرٹیز راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار میں واقع تھیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم حاصل محمد کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ۔
اسلام آباد سے مزید