• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشے کی حالت میں ڈرائیونگ پر جرمانے اور سزا میں اضافے کا بل منظور

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس چیئرمین سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی لیڈر آف اپوزیشن سینٹر شبلی فراز، سینٹر محسن عزیز، پیپلزپارٹی کے سینٹر جام سیف اللہ اور چیئرمین این ایچ اے سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ کمیٹی نے تجویز پیش کی کہ حیدرآباد تا کراچی الگ موٹر وے بنائی جائے جو ایم ٹو کے معیار کے مطابق ہو۔ اس دوران سینٹر شبلی فراز نے مطالبہ کیا کہ موٹرویز پر فی کلو میٹر کے حساب سے آنے والے اخراجات کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی اے سینٹر محسن عزیز نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے جرمانے اور سزا میں اضافے کا بل پیش کیا جسے بعض ترامیم کے بعد منظور کرلیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید