• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو افراد قتل، باپ بیٹی چھت گرنے سے جاں بحق، نوجوان حادثہ میں چل بسا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروںمیں مختلف واقعات میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تھانہ کرپا کے علاقے میں17 سالہ کاوش کو قتل کر دیا گیا ۔تھانہ ہمک کے علاقے موہڑی مستریاں روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں محلہ کرشن پورہراولپنڈی کے33 سالہ رہائشی عاصم ایوب خان کو قتل کر دیا گیا ۔پولیس نے مقتول کے بھائی عادل ایوب خان کی رپورٹ پر مقتول کے دوست حافظ عبدالطیف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ ٹیکسلا کے علاقے وحدت کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے تین موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے جن میں سے منیر نامی شخص زندگی کی بازی ہا رگیا ۔ دریں اثناء مصریال روڈ پر ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹی ملبے کے نیچے دب کر جاںبحق ہو گئے۔ پولیس نے 27 سالہ ساجد اور 7 سالہ ملائکہ کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کےحوالے کر دیں ۔ تھانہ آبپارہ کے علاقے سیکٹر جی سکس ون میں مسجد اصوات الحسنین آبپارہ میں ایک طالب علم نے کھانے کے دوران احمد نامی طالب علم کو گولی مار کر زخمی کر دیا ، پستول استعمال کرنے والارانا نامی طالب علم موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ کھنہ کے علاقے پنڈوریاں میں قتل ہونے والی فوزیہ بی بی کے مقدمے کے ملزمان گرفتار نہ ہونے پر ورثاء میںتشویش کی لہر دوڑگئی ہے اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید