• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ روٹی کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد کرانے میں ناکام، کمشنر کا نوٹس

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ روٹی کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی ۔مہنگی روٹی کی فروحت کانوٹس کمشنر راولپنڈی نے لے لیا اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہےکہ شکایات والی جگہوں پر فوری چیکنگ کر کے رپورٹ کریں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں کی گئی کمی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لئے ضروری ہے کہ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں فعال رہیں اور تندور و ہوٹلز کی چیکنگ کریں تاکہ روٹی پر مقررہ نرخوں سے زائد وصولی نہ ہو۔انہوں نے ہدایت کی کہ ناقص کارکردگی دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید