اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کیلئے مزید 400ملین روپے جاری کر دیئے ۔یہ رقم رواں مالی سال 2024-25کی ڈویلپمنٹ سکیم کے تحت جاری کی گئی۔آرڈی اے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے اس سے قبل 11ارب 3کروڑ 20لاکھ روپے کی رقم ریلیز کی جا چکی ہے جو مالی سال 2023-24ء کے دوران ریلیز کی گئی۔اس دوران جولائی تا اکتوبر 4ارب 3کروڑ روپے، نومبر تا فروری 2ارب روپے جبکہ مارچ تا جون 5ارب دو لاکھ روپے جاری ہوئے تھے ۔