• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے‘ ایف پی سی سی آئی بزنس مین کانفرنس

اسلام آباد (جنگ نیوز) سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی آئی پی پیز کے حوالے سے لاہور میں  منعقدہ بزنس مین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز انڈسٹری سمیت 24کروڑ عوام کا مسئلہ اور سینٹ میں بھی زیر بحث ہے۔ آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھا کر پوائنٹ سکورنگ نہیں کر رہے تاہم مسئلے کا حل بات چیت سے نکالیں گے۔ سابق وفاقی وزیر تجارت و داخلہ اور ایف پی سی سی آئی اکنامک پالیسی بزنس ڈیویلپمنٹ تھنک ٹینک کے چیئرمین ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے۔ ہمیں ہر حال میں آئی پی پیز سے معاہدے ختم کر کے حل ڈھونڈنا ہو گا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور سربراہ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر نے کہا کہ آئی پی پیز کیخلاف سپریم کورٹ اور ایس آئی ایف سی میں اپیل کرینگے۔ کانفرنس میں انوار الحق کاکڑ کو ایف پی سی سی آئی اکنامک پالیسی بزنس ڈیویلپمنٹ تھنک ٹینک کا صدر منتخب کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید