صوبہ خیبر پختون خوا کے محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے فاٹا کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کو ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے متعلق خط لکھا ہے۔
خیبر پختون خوا کے محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے خط میں اس بات سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ہیلتھ سروسز فاٹا کی گاڑیاں ٹوکن ٹیکس کی مد میں 23 لاکھ 26 ہزار 644 روپےکی ڈیفالٹرز ہیں۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ کہ ہیلتھ سروسز فاٹا کو ٹوکن ٹیکس سے متعلق بار بار آگاہ کیا گیا، 20 دسمبر 2023ء سے پہلے ٹوکن ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے۔
خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ ہیلتھ سروسز فاٹا کی ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔