لبنان سے شمالی اسرائیل پر مارٹر گولوں کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان سے مارٹر گولوں کے حملوں کی تصدیق کردی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان کے مارٹر گولوں سے شتولا، ییفتاح اور کیبوز کی اسرائیلی فوجی چیک پوسٹیں نشانہ بنیں۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج اور فضائیہ نے لبنان کے کئی سرحدی دیہات کو نشانہ بنایا ہے۔
دریں اثنا اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے 200 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اسکول کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی اور کہا وہاں حماس کا اڈہ تھا۔