سیکرامینٹو، امریکہ(شِنہوا)ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکہ میں 10میں سے 9ایشیائی نژاد امریکیوں کو ذاتی طور پر امتیازی سلوک کا سامنا ہے اور اس مسئلے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی۔یہ سروے جولائی 2022سے جنوری 2023تک 7ہزار چھ ایشیائی افراد سے کیا گیا تھا جسکے نتائج پیو ریسرچ سینٹر نے جاری کیے ہیں۔محققین نے امتیازی سلوک کے 17 واقعات کی نشاندہی کی، جن میں ناموں کا غلط تلفظ، ریستورانز یا اسٹورز میں دوسرے صارفین کے مقابلے میں کم تر سروس ملنا یا جارحانہ ناموں سے پکارا جانا شامل ہے۔