• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، بلڈنگ پلان کی فاسٹ ٹریک منظوری کا نظام متعارف

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسلام آ باد کے شہر یوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے کہ سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نےر ہائشی اور کمرشل نقشے جلد منظور کرانے کے خواہش مندوں کیلئے فاسٹ ٹریک بلڈنگ پلان اپرول سنٹر قائم کردیاگیا ۔ رہائشی نقشہ دو دن اور کمرشل تین دن میں منظور ہوگا، اضافی ارجنٹ فیس ادا کرنا ہوگی اس سہولت سنٹر کا افتتاح پیر کے روز چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن(ر) انوار الحق نے کیا۔ ڈی جی بی سی ایس فیصل نعیم نے انہیں بریفنگ دی۔یہ سنٹر سی ڈی اے بورڈ کی منظوری سے قائم کیا گیا تاکہ شہریوں کو نقشوں کی منظوری میں روایتی سر خ فیتے اور رشوت سے بچایا جا سکے۔اس سنٹر میں اضافی ارجنٹ فیس دینا ہوگی۔ 356گز تک کے ر ہائشی پلاٹ کی نقشہ فیس 20ہزار روپے اور اس سے اوپر 600گز تک کی فیس 30ہزار رو پے مقرر کی گئی ہے،اس اضافی فیس کی ادائیگی سے رہائشی نقشہ دو دن میں مل جا ئے گا۔ کمر شل نقشہ کی فیس پا نچ ہزار مربع فٹ کور ڈایریا تک کی 50ہزار روپے اورپانچ ہزار سے دس ہزا ر تک کی فیس 75ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔کمرشل نقشہ تین دن میں منظور کیا جا ئے گا۔
اہم خبریں سے مزید