کوئٹہ میں گرین بس سروس منصوبے کو شروع ہوئے چار ماہ گزر گئے لیکن مسائل حل نہیں ہوسکے۔
اعلانات کے باوجود نہ تو ایک روٹ پر بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکا اور نہ ہی کسی دوسرے روٹ پر نئی بسیں چلائی جاسکی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق صرف ایک ہی روٹ پر 8 بسیں چلائے جانے کے باعث رش بڑھنے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔