غزہ میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی ’انروا‘ کے مزید 19 ارکان مارے گئے۔ یو این امدادی ایجنسی کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے یو این امدادی ایجنسی کے مارے گئے ارکان کی تعداد 130 ہوگئی ہے۔
انروا کے مطابق 10 لاکھ بے گھر افراد غزہ میں انروا کی 99 تنصیبات میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
انروا کمشنر کے مطابق اقوام متحدہ کے پاس ہزاروں خیموں اور رفح میں نئے پناہ گزین کیمپ کھولنے کے الزامات غلط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں نام نہاد سیف زونز سمیت کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔