سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہوگی۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے اشاروں کنایوں میں کی جانے والی باتیں مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواہش اور درخواست ہے کہ یہ الیکشن متنازع نہ ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہو گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات پر توجہ دے، مجھے کوئی ابہام نہیں 8 فروری کو الیکشن ہونے چاہئیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کو زبردستی روکا جا رہا ہے وہ عدالتوں میں جائے۔