سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ہم نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہیں کیا ہے۔
کوئٹہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر بلوچ سیاستدان نے ن لیگ میں شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔ ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہیں کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سیاسی جماعتیں اوپر سے مسلط کی جاتی ہیں۔
لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ ہر چند سال بعد ایک مائنس بلوچستان پولیٹکس پروجیکٹ لایا جاتا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس بار بھر شفاف الیکشن کی کوئی امید نہیں ہے لیکن شفاف سلیکشن ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔