• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وصی شاہ کی کوہ پیماؤں کے ساتھ جانے والے پورٹرز کی فلاح و بہبود کیلئے ہدایات

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے پورٹرز (قلیوں) کی حفاظت اور فلاح و بہبود کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔ 

اسلام آباد میں وزیر مملکت وصی شاہ نے کہا کہ کوہ پیمائی کے دوران اموات پر پورٹرز (قلیوں) کی کم از کم انشورنش 30 لاکھ روپے کی جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی کے دوران زخمی ہونے والے پورٹرز کی انشورنش 20 لاکھ روپے کی جائے۔ 

انکا کہنا تھا کہ منتظم کمپنی کی انشورنش کے بغیر کوئی پورٹر کسی مہم پر نہ جائے۔ خصوصاً انتہائی بلندی تک جانے والے پورٹرز کو ضروری ساز و سامان دینا یقینی بنائیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پورٹرز کو جدید تقاضوں کے مطابق کوہ پیمائی کا ساز و سامان اور کپڑے فراہم کیے جائیں۔ ضروری سامان فراہم نہ کرنے والی کمپنیوں کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے اور جرمانے کی رقم پورٹرز ویلفیئر فنڈ میں جمع کرائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید