• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی چیئر مین کی خواتین ٹیم کو مبارکبا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان خواتین ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ کپتان ندا ڈار نے جس انداز سے قیادت کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا وہ قابل فخر ہے۔ ذکا اشرف نے پاکستان ویمنز ٹیم کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کی میزبانی کا بھی اعلان کیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید