• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرح پیدائش میں کمی، شمالی کوریا کے لیڈر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان ملک میں شرح پیدائش میں کمی کی وجہ سے خواتین سے اس معاملے سے نبرد آزما ہونے کی درخواست کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ 

سوشل میڈیا پر شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خواتین سے زیادہ سے زیادہ بچوں کی پیدائش سے متعلق درخواست کر رہے ہیں۔

نیشنل مدرز میٹنگ کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب میں انہوں نے کہا کہ ’شرح پیدائش میں کمی کو روکنا اور بچوں کی اچھی دیکھ بھال ہمارے فرائض ہیں جو ہمیں ماؤں کے ساتھ کام کرنے کے دوران نبھانا پڑتے ہیں۔‘

شمالی کوریا کے لیڈر نے کہا کہ یہ خواتین کا فرض ہے کہ وہ ملک میں گرتی ہوئی شرح پیدائش کو روکتے ہوئے قومی طاقت مضبوط بنائیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ’ریاستی امور اور پارٹی معاملات کے برے وقت میں بھی میں ماؤں کے بارے میں سوچتا ہوں۔‘

خیال رہے کہ یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشنز فنڈ نے تخمینہ لگایا ہے کہ شمالی کوریا میں ایک ماں کے ہاں اوسطاً 1.79 بچے پیدا ہوتے ہیں، یہ شرح 2014 میں 1.88 فیصد تھی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید