بغداد (اے ایف پی) امریکا کا کہنا ہے کہ عراق میں مغربی افواج کے اڈے پر ڈرون حملہ ہوا ہے ، ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈرون حملہ عین الاسعد ائیر بیس پر امریکی اور اتحادی افواج پر ہوا تاہم اس میں کوئی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا ۔ اسلامک ریزسٹنس نامی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ امریکی فوج نے اتوار کے روز کہا تھا کہ انہوں نے عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجووں پر حملہ کیا تھا جس میں 5 جنگجووں کو ہلاک کردیا تھا ۔