آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال:۔ میں سعودی عرب میں مقیم ہوں اور یہاں الیکٹریکل میدان میں کام کر رہا ہوں۔ میرے پاس تین سالہ ڈپلومہ ہے، لیکن تجربہ انجینئر جتنا ہے اور کئی انجینئروں کو ٹریننگ بھی دی ہے، لیکن میرے پاس انجینئرنگ کی ڈگری نہ ہونے کی وجہ سے انجینئر کی جگہ پر نہیں جاسکتا۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں پیسوں سے پاکستان کی ایک یونیورسٹی ہے، وہاں سےڈگری بنا سکتا ہوں جس کی وجہ سے آگے بڑھنے میں مجھے آسانی ہوگی اور مجھے انجینئرنگ پوسٹ بھی مل جائے گی؟
جواب:۔ صورت مسؤلہ میں جعلی ڈگری بنوانا جھوٹ اور دھوکے پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔ (سنن ترمذی، باب ما جاء فی کراھیۃ الغش فی البیوع، ج:3، ص:599، ط: مصطفیٰ البابی مصر)