• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلر سوئفٹ ٹائم میگزین کی بہترین شخصیت قرار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ، فائل فوٹو
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ، فائل فوٹو

ٹائم میگزین نے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو 2023ء کی بہترین شخصیت قرار دیا ہے۔

رواں سال ٹیلر سوئفٹ کے ایرس ورلڈ ٹور نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑے اور وہ ارب پتی بن گئیں۔

گلوکارہ کی اسی شاندار کامیابی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مشہور امریکی میگزین ٹائم نے اُنہیں 2023ء کی پرسن آف دی ایئر یعنی سال کی بہترین شخصیت قرار دیا ہے۔

ٹیلز سوئفٹ نے اس حوالے سے میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اتنی خوشی اور خود پر اتنا فخر پہلے کبھی محسوس نہیں کیا۔

ٹائم میگزین نے گزشتہ سال یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا تھا۔ 

اس سے پہلے یہ اعزاز ایلون مسک، گریٹ تھنبرگ، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی حاصل کر چُکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید