بالی ووڈ کے ایکشن اداکار بوبی دیول کے فلم اینیمل میں کردار کو کافی سراہا جارہا ہے اور انہیں اس حوالے سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
تاہم بوبی دیول کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ اور لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی اہلیہ پرکاش کور نے فلم اینیمل کے بارے میں کہا کہ یہ سب مجھ سے نہیں دیکھا جاتا۔
واضح رہے کہ یکم دسمبر کو ریلیز اور سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندانا اور انیل کپور سمیت دیگر اداکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔
بابی دیول نے فلم میں ولن کا کردار ادا کیا اور آخر میں وہ مرجاتے ہیں۔ بوبی نے فلم میں ان کی موت کے سین پر اپنی والدہ کے ردعمل کے بارے میں میڈیا کو بتایا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ کہتی ہیں ایسی فلم مت کیا کرو، مجھ سے نہیں دیکھا جاتا، جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کے سامنے زندہ کھڑا تو ہوں، میں نے صرف کردار ادا کیا ہے۔
بوبی کا مزید کہنا تھا کہ تاہم والدہ بہت خوش ہیں، انہیں ان کے جاننے والوں کے والوں کے فون آرہے ہیں جو ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ ایسا ہی اس وقت ہوا تھا جب آشرم ریلیز ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ بوبی دیول آریان خان کی ویب سیریز میں بھی کر دار ادا کریں گے۔