• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: نئی تاریخ رقم، انڈیکس 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج—فائل فوٹو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا، جس کا 100 انڈیکس 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید تیزی دیکھنے میں آئی۔

آج 100 انڈیکس 1505 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار 223 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسٹاک ایکسچینج میں گھنٹی بجا کر آج ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔

اجارہ سکوک جاری کرنے کی تقریب سے خطاب میں نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کے باعث اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے اب تک 40 فیصد بڑھی ہے۔

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ ڈالر کا بھاؤ ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 روپے کے لگ بھگ ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید