• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک: ڈالر 283 روپے 87 پیسے کا ہو کر بند

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2022-11-18/1160670_6751071_dollar111_updates.jpg

کاروبار کے آغاز سے ہی آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا تھا۔

آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 87 پیسے کا ہو گیا۔

رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 10 پیسے سستا ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

PSX، انئی تاریخ رقم، 66 ہزار کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا، جس کا 100 انڈیکس 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید تیزی دیکھنے میں آئی۔

آج 100 انڈیکس 1505 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار 223 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسٹاک ایکسچینج میں گھنٹی بجا کر آج ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔

اجارہ سکوک جاری کرنے کی تقریب سے خطاب میں نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کے باعث اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے اب تک 40 فیصد بڑھی ہے۔

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ ڈالر کا بھاؤ ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 روپے کے لگ بھگ ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید