• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی فضا آج بھی انتہائی مضرِ صحت قرار


پنجاب کے دارالخلافہ لاہور اور اس کے گرد و نواح میں شدید اسموگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

 عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر موجود ہے۔

 لاہور کا فضائی معیار آج پھر سے انتہائی خطرناک حد تک مضرِ صحت ہے، لاہور کی فضا میں آلودگی 329 پرٹیکولیٹ میٹر تک پہنچ  گئی ہے۔

لاہور میں اسموگ کے باعث شہریوں میں نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ شہری اسموگ سے بچاؤ کے لیے گھر سے ماسک لگا کر باہر نکلیں۔

دوسری جانب آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کا دوسرا نمبر ہے۔

کراچی کا فضائی معیار بھی مزید خراب ہو کر 222 پرٹیکولیٹ میٹر تک پہنچ گیا ہے۔

ادھر پنجاب میں شدید دھند کے باعث سکھر ملتان موٹر وے 5 کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ پشاور سے رشکئی تک بھی موٹر وے بند ہے۔

صحت سے مزید