لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت خارج کر دی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل نے فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسد عمر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
تھانہ گلبرگ پولیس نے اسد عمر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔