• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کی سربراہی میں وفد چین روانہ

نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز--- فائل فوٹو
نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز--- فائل فوٹو

نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کی سربراہی میں پاکستانی وفد چین روانہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق گوہر اعجاز چین کے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وفد میں محمد علی ٹبہ، فواد احمد مختار، عامر فیاض شیخ، میاں احسن، شہزاد ملک، احسن بشیر اور عبدالرحیم ناصر شامل ہیں۔

نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا چین کے ساتھ بڑا تجارتی حجم ہے، پاکستان چین سے سالانہ 20 ارب ڈالر کا تجارتی مال منگواتا ہے۔

گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کو صرف 2 ارب ڈالر کا مال بیچتا ہے، حکومت نے 3 ماہ میں ملکی برآمدات بڑھانے کی تجاویز تیار کی ہیں، ملکی برآمدات بڑھانے کا سب سے بڑا پوٹیینشل چین میں نظر آتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تجارتی خسارہ کم کرنا ہے، ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل ایڈوائزری کونسل نے اپنی سفارشات تیار کی ہیں، فوڈ اینڈ ایگری کلچر ایکسپورٹرز کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، ایکسپورٹرز کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا ہے۔

نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری کونسل کے 20 بڑے ایکسپورٹرز چین کا دورہ کر رہے ہیں، پاکستانی ایکسپورٹرز کے لیے مارکیٹس اور پارٹنر ڈھونڈنے ہیں۔

گوہر اعجاز نے مزید کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ تجارت بڑھا کر معاشی مسائل سے نکل سکتا ہے، پاکستان چین کے ساتھ تجارتی خسارہ کم کر کے تمام مسائل حل کر سکتا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید