سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے شوہر سے جیل میں ملاقات نہ کروانے کا الزام اپنے دیور فیصل چوہدری پر عائد کردیا۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ آج ان کے شوہر کو عدالت میں پیش کیا گیا اور پھر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا۔
حبا فواد نے الزام عائد کیا کہ کل میری اڈیالہ جیل میں فواد چوہدری سے ملاقات نہیں کروائی گئی، یہ سب وکیل فیصل چوہدری کے کہنے پر ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ آج بھی مجھے اور میری بیٹیوں کو پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی، یہ سب وکیل فیصل چوہدری کی طرف سے کیا جارہا ہے، ان سے پوچھیں جو بھابی اور بھتیجیوں کا حق مار رہے ہیں۔