خیبر پختون خواہ کی حکومت نے کورونا وائرس کی صورتِ حال میں دورانِ ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے طبی عملے کے لیے قومی اعزاز کی سفارش کر دی۔
محکمۂ صحت کے مطابق خیبر پختون خوا کی حکومت نے طبی عملے کے 31 افراد کو تمغۂ شجاعت سےنوازنے کی سفارش کی ہے۔
محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ طبی عملے میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور نرسز شامل ہیں۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے شہداء کو تمغۂ شجاعت دینے کے لیے نام مانگے تھے، ان شہداء نے جان ہتھیلی پر رکھ کر مریضوں کو بچایا تھا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ محکمۂ صحت ان شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گا۔