• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کوڈویلپمنٹ کے لئے ماڈل سٹی منتخب کرنے کا فیصلہ

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) صدر چمبر آف کامرس انیڈ انڈسٹری سیالکوٹ میجر (ر) منصورا حمد نے ایشن بنک اور حکومت پنجاب کی طرف سے سیالکوٹ کوڈویلپمنٹ کے لئے ماڈل سٹی کے طور پر منتخب کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سیالکوٹ کی تعمیر و ترقی کے ساتھ شہریوں کو اعلی سہولیات میسر آسکیں گی اور ان کا معیار زندگی بلند ہوگا۔اس سلسلہ میں سیالکوٹ چمبر کا دورہ کرنے والے ایشن بنک کے نمائندے رضوان احمد اور پراجیکٹ منیجر نے منصوبے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت سیالکوٹ میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے پائپ لائن کی تنصیب اور ٹرانسپورٹ جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لئے ایشیئن بنک حکومت پنجاب کو قر ضہ دے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے کی بہتر تکمیل کے لئے حکومتی اور شہری نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی بنائی جائےگی۔
تازہ ترین