سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )ڈی سی او سیالکوٹ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی ڈیپارٹمنٹ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ای ڈی او فنانس، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز مردانہ اور زنانہ کی شرکت اجلاس میں سی ایم ٹیچرز پیکج کے تحت ضلع سیالکوٹ میں پی ایس ٹی اساتذہ کی سکیل نمبر 9 سے 212مرد اور 123خوا تین پی ایس ٹی کو سکیل نمبر 12 سے 134مرد اور 60خوا تین سکیل نمبر 14 میں 135ای ایس ٹی مرد 79خواتین ای ایس ٹی سکیل نمبر 15 میں 60مرد اور 28خواتین کو سکیل نمبر 16 میں پرموشن کی باقاعدہ طور پر منظوری دی گئی۔