کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے کراچی پریس کلب میں ممبران کی طبی سہولت کے لیے شبانہ شفیق ڈینٹل کلینک اور لیبارٹری کلیکشن پوائنٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پرایک ایم او یو بھی سائن کیا گیا، جس کے تحت جے ایس ایم یو کراچی پریس کلب میں قائم ڈینٹل کلینک میں ممبران اور ان کی فیملیز کو ہفتہ اور پیر دن صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مفت ڈائیگنوسٹک اینڈ اسکیلنگ سروسزفراہم کرے گا جبکہ سیکنڈری ٹریٹمنٹس کے لیے ایس آئی او ایچ ایس، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی 50 فیصد رعایت پر طبی دی جائے گی۔نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالدنیاز نے کراچی پریس کلب میں شبانہ شفیق ڈینٹل کلینک اور میڈیکل لیب کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے جے ایس ایم یو کے اس اقدام کو سراہا۔پروفیسر امجد سراج میمن ایم ینے اس موقع پر اعلان کیا کہ کراچی پریس کلب کے اراکین کا کوئی بچہ میرٹ پر ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کرتا ہے تو اس کے پانچ سال تک 100 فیصد تعلیمی اخراجات جے ایس ایم یو کی جانب سے برداشت کیے جائیں گے جبکہ بی ڈی ایس میں داخلہ حاصل کرنے والے بچے کے پانچ سال تک 50 فیصد تعلیمی اخراجات برداشت کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں ہفتے میں دودن تمام اراکین پریس کلب کے بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کے ٹیسٹ بالکل مفت کیےجائیں گے۔