امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت کا ہائی پروفائل دورہ منسوخ کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن کو 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا تاہم اب انہوں نے دعوت نامہ مسترد کردیا ہے۔
بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق ’کواڈ سمٹ ان انڈیا‘ آئندہ برس کسی وقت منعقد ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کو بےنقاب کیا تھا۔
کینیڈا بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کررہا ہے۔