• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ فلسطین سے اظہارِ یک جہتی کے عمل پر ڈٹ گئے۔

ایک ویڈیو بیان میں عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ جو عمل کیا وہ غیر سیاسی ہے، کیا آزادی سب کے لیے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے مسلمان، یہودی اور ہندو سب کی جانیں برابر ہیں،  میں ان کی آواز بن رہا ہوں جو خود نہیں بول سکتے، میں نے اپنے جوتے پر جو لکھا وہ غیر سیاسی ہے، میں کسی کی طرف نہیں ہوں، میرے لیے انسانی جانیں برابر ہیں۔

عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ جب غزہ میں بچوں کو مرتا دیکھتا ہوں تو مجھے اپنے بچے یاد آتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی سی سی نے مجھے کہا ہے کہ آپ وہ جوتے نہیں پہن سکتے، آپ کے جوتوں پر سیاسی تحریر درج ہے، مجھے نہیں لگتا کہ یہ سیاسی تحریر ہے بلکہ یہ ایک انسانی اپیل ہے، آئی سی سی قوانین کی عزت کرتا ہوں لیکن میں لڑوں گا، میں لڑ کر جوتے پہننے کی اجازت لوں گا۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی ذاتی رائے کا احترام کرتے ہیں لیکن یہ آئی سی سی رولز کی خلاف ورزی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید