• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زوہاب خان کس ساتھی اداکارہ سے شادی کرنیوالے ہیں؟

اداکار زوہاب خان— فائل فوٹو
اداکار زوہاب خان— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار زوہاب خان اپنی ساتھی اداکارہ سے شادی کرنے والے ہیں۔

زوہاب خان نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مستقبل میں شادی کرنے کے حوالے سے  اپنے ارادے کے بارے میں بھی بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اگلے 3 مہینے میں بھی شادی کر سکتا ہوں لیکن ابھی میری توجہ اپنا کیریئر بنانے اور ایک بزنس شروع کرنے پر ہے اور اگر یہ کام میں اگلے 4 مہینے میں کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہوں تو میں 4 مہینے میں ہی شادی کر لوں گا، لیکن میں نے اپنے آپ کو 3 سال کا وقت دیا ہے تو 3 سال بعد شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

زوہاب خان جس ساتھی اداکارہ سے شادی کرنے والے ہیں ان کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا نام وانیہ ندیم ہے اور وہ مجھ سے فوراً شادی کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن میں نے اُنہیں بھی فی الحال اپنے کیریئر پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی کے بعد انسان کے اوپر اپنے ساتھ ساتھ ایک اور انسان کی ذمے داری بھی آ جاتی ہے جبکہ مجھ پر اور میرے بڑے بھائی پر تو والد کے انتقال کے بعد جلد ہی پورے گھر کی ذمے داریاں آ گئی تھیں تو انہی ذمے داریوں کی وجہ سے جلدی شادی نہیں کر سکتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید