بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفتاب پیر زادہ نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ عید کے پر مسرت موقع پر ان بچوں کو خصوصی طور پر یا د رکھا جائے۔ وہ گورنمنٹ دارلاطفال مر دانہ میں مقیم بچوں کو عید تحائف تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سینئر ڈسٹرکٹ آفیسر ویلفیئر یا سین بلوچ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد عزیر، محمد اصغر شاہین، سوشل ویلفیئر محکمہ کی افسران سحر صدیقہ، تنزیلہ رانی، ملک خادم حسین بھی موجود تھیں۔ عید تحائف میں نقد رقم، کپڑے، جوتے وغیرہ شامل تھے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد عزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نادار، غریب، یتیم اور مستحق بچوں کی فلاح و بہبود کے کاموں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔