• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

122 NA لاہور کی حلقہ بندی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 122 لاہور کی حلقہ بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے شہری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب آنے دیں پھر اس معاملے کو دیکھتے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ الیکشن شیڈول کا تو فی الحال امکان دکھائی نہیں دے رہا۔

قومی خبریں سے مزید